Saturday, 7 May 2022

شاہ رخ خان کے ہمشکل نوجوان کے سوشل میڈیا پر چرچے

https://ift.tt/s6umqUe

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ہمشکل نوجوان ابراہیم قادری سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ابراہیم قادری کی شکل کنگ خان سے اس قدرت مشابہت رکھتی ہے کہ لوگ کبھی کبھار غلط فہمی کا شکار ہوکر انہیں ہی اصل شاہ رخ خان سمجھ بیٹھے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک مرتبہ ابراہیم انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے گئے تو گراؤنڈ کے مین کیمرے میں ان کی تصویر آگئی جس پر لوگوں نے شاہ رخ خان سمجھ کر ’بادشاہ بادشاہ‘کے نعرے لگانا شروع کردیے، ہمشکل شہری کو سڑک پر روک کر لوگ سیفلیاں بھی بنواتے ہیں، انہیں کبھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن اتنے مشہور ہوجائیں گے۔

ابراہیم قادری کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان سے ملنا میرا خواب ہے، شروع میں کبھی خود پر توجہ نہیں دیا دوستوں اور گھر والوں نے بتایا کہ تم بالی ووڈ کے کنگ سے ملتے ہو جس پر میری فیلمی کو فخر بھی ہے۔

ابراہیم قادری نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کے مداح انہیں شادی کی تقاریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر بھی مدعو کرتے ہیں۔

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger