What's Latest and Fresh in?
Online News Updates

Thursday, 19 May 2022

قندیل بلوچ پربھارتی فلم کی تیاریاں

https://ift.tt/WVOJTt7

معروف بھارتی فلمساز النکریتا شری واستو سال 2016 میں غیرت کے نام پرقتل کردی جانے والی پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ پر بنائی جانے والی فلم کی ہدایتکاری کریں گی۔

یوٹیوب ویڈیوز اورفیس بک سے شہرت حاصل کرنے والی سے قندیل بلوچ کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا، ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والی قندیل کو اپنے ہی سگے بھائی وسیم نے 26 سال کی عمرمیں غیرت کے نام پر سوتے میں گلا دبا کرقتل کیا تھا۔

ماڈل اورسوشل میڈیا پرسنیلیٹی کے طور پرمشہورہونے والی قندیل بلوچ کو اپنی ویڈیوز، خواتین کے حقوق سے متعلق بات کرنے اور متنازع بیانات کے بعد غیرمعمولی شہرت ملی تھی،انہوں نے مغربی طرززندگی اپنانے کے علاوہ فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پر اپنے خیالات پوسٹ کرکے پاکستان میں تنازع کھڑا کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق النکریتا شری واستو اور شریک پروڈیوسرز وکاس شرما اور سنی کھنہ نے پاکستانی صحافی صنم مہرکی قندیل پرلکھی گئی کتاب ‘دی سنسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ’ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

النکریتا شری واستو کا کہنا ہے کہ ‘قندیل کے قتل سےمیں ہل کر رہ گئی تھی،یہ غیرت کے نام پر گھناؤنا قتل تھا، میں نے اس کی ویڈیوز کو باربار دیکھنا شروع کیا، وہ بہت دلکش اور زندگی سے بھرپور تھی، چھوٹے سے گاؤں کی ایک غریب لڑکی نے شہرت حاصل کرنے کاراستہ خودبنایا’۔

پروڈیوسر وکاس شرما اور سنی کھنہ کے لیے قندیل پربنائی جانے والی فلم صنفی تشدد پرمنفرد کہانی سنانے کا ایک موقع ہے۔وکاس شرما کے مطابق قندیل کی کہانی حساس فلمساز کو سنانے کی ضرورت تھی، النکریتا ایک ایوارڈ یافتہ اورحقوق نسواں کی علمبردار فلمساز ہیں جو اپنی کہانیاں صاف گوئی اور گرمجوشی کے ساتھ سناتی ہیں’۔

النکریتاشریواستو کے کریڈٹ پرحقوق نسواں سے متعلق نمایاں فلموں میں “لِپ اسٹک انڈر مائی برقعہ” شامل ہیں، جس پر 2017 میں ہندوستان میں مختصر طور پر پابندی عائد کردی گئی تھی،اس کے علاوہ وہ “ڈولی کٹی اینڈ وہ ٹوئنکلنگ سٹارز” اور نیٹ فلکس سیریز “بمبے بیگمز” بھی بناچکی ہیں۔

بھارتی فلمساز کا مزید کہنا ہے کہ کہ ‘میں اس فلم کو قندیل بلوچ کے دلیرانہ جذبے کے طور پر دیکھتا ہوں۔ یہ سنسنی خیزاور حیرت انگیز شہرت کے عروج کو بیان کرے گی’۔

Monday, 16 May 2022

عامر لیاقت کا عمران خان کو سرپرائز دینے کا اعلان

https://ift.tt/FZLxbjI

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ ملک چھوڑنے سے پہلے عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ انہیں ایف آئی اے سائبر کرائم کے اعلی ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں خوش ہوسکیں۔

عامر لیاقت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے، چاپلوسوں نے آپ کی سیاست کو چونا لگادیا۔ میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پربحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کادعوی ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔

ٹی وی اینکر کا کہنا تھا کہ وہ قوم کو اپنا درد اور کردار بتاچکے کہ وہ کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتے مگر ملک سے روانگی سے قبل عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دوں گا۔

بالی ووڈ اداکار عمران خان کا اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

https://ift.tt/ars6mUd

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے بھی اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ اونتیکا ملک نے کئی سال کی ناچاقی کے بعد بالآخر طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان اور اونتیکا ملک نے 2011 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو کہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔ 2019 سے اونتیکا اپنی بیٹی کے ہمراہ والدین کے گھر پر ہیں۔

جوڑے کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

عمران خان نے ویسے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار ’ قیامت سے قیامت تک‘ سے کیا تھا لیکن بحیثیت ہیرو ان کی پہلی فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ تھی۔

کئی برسوں سے بڑے پردے سے دور عمران خان فلم سازی میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وہ ایکتا کپور کی ویب سیریز مام (مارس آربٹ مشن) کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ جس کی کہانی کا مرکزی خیال بھارت کا مریخ کی جانب سے بھیجے گئے مشن منگل ہے۔

بالی ووڈ میں آج کل طلاق کی خبریں گرم ہیں، چند روز قبل سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما سے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کے ماموں اور سپر اسٹار عامر خان نے بھی 2 مرتبہ شادی کی اور دونوں ہی دفعہ ان کی شادی ختم ہوگئی۔ میڈیا میں اب ان کی تیسری شادی کی خبریں گرم ہیں اور اس حوالے سے اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کا نام گردش کررہا ہے۔

Sunday, 15 May 2022

بالی ووڈ کے کھلاڑی ایک بار پھر کورونا کا شکار

https://ift.tt/ZvDwaof

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ایک مرتبہ پھر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا سالانہ فلمی میلہ کانز فلسم فیسٹیول 17 مئی سے فرانس میں شروع ہورہا ہے، فیسٹیول میں رواں سال خاص طور پر بھارتی پویلین لگایا جارہا ہے، جس میں مختلف زبانوں میں تخلیق کی گئیں 6 بھارتی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

فلم فیسٹیول میں بھارتی سپر اسٹارز کی شرکت تو معمول کی بات ہے لیکن اس مرتبہ بھارت کی جانب سے سرکاری سطح پر ایک وفد کانز جارہا تھا جس میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی شامل تھے۔

فرانس روانگی سے چند روز قبل ہی اکشے کمار نے شرکت سے معذرت کرلی اور اس کی وجہ انہوں نے کورونا بتائی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اکشے کمار نے کہا کہ وہ کانز 2022 کے انڈیا پویلین میں ملک کی نمائندگی پر کافی پرجوش تھے لیکن افسوس کہ وہ دوبارہ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، اس لئے کانز میں شرکت کے بجائے گھر پر آرام کریں گے۔

اکشے کمار نے مزہد کہا کہ وہ انوراگ ٹھاکر اور ان کی پوری ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اکشے دوسری بار کورونا کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں بھی متاثر ہوئے تھے۔

دوسری جانب ممبئی کے بلدیاتی ادارے بی ایم سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اکشے کمار کا نام ان کی کوویڈ مثبت مریضوں کی فہرست میں شامل نہیں۔

بی ایم سی حکام کا کہنا تھا کہ اکشے کو کووڈ مثبت کو نشان زد کرنے کے لیے آفیشل ایپ کا استعمال کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ معیاری طریقہ کار کے مطابق انہیں 7 دن تک گھر پر قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔

اکشے کمار کی فلم پرتھوی راج 3 جون کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں فلم سیلفی کی شوٹنگ بھی مکمل کی ہے۔

Thursday, 12 May 2022

بہروز سبزواری نے بیٹے سے متعلق بیان کی حقیقت بتادی

https://ift.tt/10wuPWI

اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے بیان کی حقیقت بتادی۔

اداکار بہروز سبزواری کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی جس میں عمران خان کی حمایت پر ان کے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے لیے سخت الفاط درج کیے گئے تھے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر ہی سامنے آنے والی ویڈیو میں بہروز سبزواری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے وائرل ہونے والا ٹوئٹ جعلی ہے ۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میراکسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، میرے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں رپورٹ درج کروادی ہے اور جس نے بھی یہ حرکت کی ہے وہ انشااللہ جلد گرفت میں ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں اور جنہوں نے یہ کیا ہے انہیں میں کیفرکردار تک پہنچاؤں گا ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں ، سادہ سی بات ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں ‘۔

پسوڑی گانےکی گلوکارہ شائےگل اور عاطف اسلم کا نیاگانا سنیے

https://ift.tt/pP3xHWS

امریکی سفارت خانے کے یوٹیوب چینل نے بدھ کے روز سپر اسٹار عاطف اسلم اور کوک اسٹوڈیو کے پسوڑی سے مشہور شائے گل کے گانے کا ایک ٹیزر پوسٹ کیا جس نے مداحوں کو پرجوش کردیا۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر عاطف اسلم ٹاپ ٹرینڈ بنے جس کی وجہ یہ تھی کہ امریکی سفارت خانے کی کی جانب سے عاطف اسلم اور شائے گل کے گانے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا ۔

عاطف اسلم اور شائے گل کا کوویڈ ویکسینیشن کو فروغ دینے والا گانا ’منزل‘ 14 مئی کو شام 6 بجے ریلیز کیا جائے گا جبکہ گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ثروت گیلانی بھی نظر آئینگی ۔

گانے میں محمد حنیف نے بطور نغمہ نگار اور شمشیر رانا، ورقہ فرید، نمرہ گیلانی اور علی ہمدانی بطور پروڈیوسر اور کمپوزر کام کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کے ساتھ مل کر یہ گانا تیار کیا تاکہ کووڈ 19 کی ویکسینیشن اور بوسٹر شاٹس کو فروغ کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ ٹیزر کو دیکھ کر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین پُرجوش ہوگئے ہیں اور اُن کی اکثریت عاطف اسلم اور شائے گل کے گانے کو سننے کیلئے بہت زیادہ خوش ہے۔

Wednesday, 11 May 2022

منیب بٹ وزیراعظم اورکابینہ کے لندن جانے پرکیوں معترض؟

https://ift.tt/sQL0S85

گزشتہ ماہ بلاول بھٹو زرداری کے وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے پرخوشی کااظہار کرنے والے منیب بٹ نے وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کے اہم وزراء کی لندن موجودگی پر تنقید کی ہے۔

منیب بٹ پاکستان تحریک انصاف کے حامی ہیں اورعمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے گاہے بگاہےسوشل میڈیا پر اتحادی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، تاہم بلاول وہ پہلی شخصیت تھے جن کی تقرری پر منیب نے خوشی کااظہارکیا۔

کابینہ میں بلاول کی شمولیت سے مطمئن منیب بٹ نے اس کی توجیہہ کچھ یوں پیش کی تھی کہ انہیں عالمی سطح پر بات چیت کے دوران کاغذ کے ٹکڑے پر لکھی ہوئی تقریر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کم سے کم بین الاقوامی میڈیا کے سامنے ہمارے پاس “پرچی ریڈر” نہیں ہوگا۔

تاہم اس باران کی ٹویٹ وزیراعظم شہبازشریف اور وزراء کا دورہ لندن ہے۔

منیب بٹ نے ٹوئٹرہینڈل پرلکھا، ‘ پوری کابینہ لندن میں ہے،اس دوران اسٹاک مارکیٹ کریش ہورہی ہے، ڈالر191 پر پہنچ چکا ہے،اسٹیٹ بین کے پاس 10اعشاریہ 44 ارب کے ذخائر بچے ہیں’۔

اداکارنے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں فنانشل ایمرجنسی کے نفاذ کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ لندن کا پہلا دورہ ہے، جسے حکومتی ذرائع نجی قرار دے رہے ہیں۔

اس سے قبل منیب نے اداکارہ مشی خان سے متعلق بیان پرعمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

منیب نے طنزیہ اندازمیں لکھا تھا کہ وہ ‘ناگن’ کے نام سے ایک ڈرامہ سیریل پروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں ریحام خان کومرکزی کردار میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اداکار نے اس سے قبل بھی ریحام خان کی ایک ٹویٹ پرانہیں یاد دلایا تھاکہ انہوں نے اپنی فلم جانان کیلئے سیٹ کا فرنیچرتک عمران خان کا نام استعمال کرکے لوگوں سے مفت میں لیا تھا اس لیے ہمیں سکھانا بند کریں۔

Tuesday, 10 May 2022

عوام سے 900روپے ایک سینما ٹکٹ کیلئےمانگنا درست بات نہیں

https://ift.tt/EuiUtIx

اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ لوکل سینما کو سپورٹ کرنے کے لیے عوام سے 900 روپے ایک ٹکٹ کے مانگنا صیح بات نہیں۔

اداکارہ منشا پاشا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی ہر انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے، بدقسمتی سے وہ فلمیں جن کا موضوع لوگوں کو سوشل میڈیا پر اچھا لگتا ہے ان کو بند کردیا جاتا ہے لیکن کمرشل فلمیں سینما تک پہنچ جاتی ہیں مگر پھر ان کو محدود اسکرینز یا کم شوز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل سینما کو سپورٹ کرنے کے لیے عوام سے 900 روپے ایک ٹکٹ کے مانگنا صیح بات نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آخر میں یہ ہماری ہار ہے،آرٹ فلمیں ریلیز ہو نہیں پاتی اور کمرشل فلموں کو غیر ملکی فلموں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے جو کہ لوکل فلموں کے نسبت کئی زیادہ بجٹ سے بنتی ہیں۔

اس سے قبل اداکار نبیل کا سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج کل کی صورتحال میں ایسا ہے کہ ہمارے سینما گھروں کے ٹکٹس مہنگے ہیں جبکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں سینما ٹکٹس کم ہیں یہاں بھی اس طرح کے یا تو سینما بن جائے جہاں قیمت کم ہو تو اچھا ہوگا کیونکہ سینما صرف اشرافیہ کیلئے لیے نہیں ہے یہ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی تفریح ہوتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سینما مالکان کو چاہئے کہ وہ ٹکٹس کے حوالے سے سوچیں بلکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹیکس کم کردیں تاکہ صورتحال کچھ بہتر ہو۔

سینما ٹکٹس کی قیمتیں کم کی جائیں، بہروز سبزواری کامطالبہ

نبیل نے مزید کہا کہ کہ فلم بڑا مشکل میڈیم ہے کیوںکہ لوگ گھروں سے اٹھ کر آتے وہ پیسے خرچ کرتے ہیں تو اگر آپ ان کو مناسب تفریح فراہم نہ کرسکیں تو وہ کیوں آئیں گے ۔

اسی حوالے سے سماء سے گفتگو میں یوٹیوبر جنید اکرم نے کہا کہ یہ بات میں محسوس کرتا ہوں کہ ایک عام آدمی کی تنخواہ 40 سے 50 ہزار ہے اس کے 3 بچے ہیں وہ 5 یا 6 ہزار تفریح کے لیے خرچ نہیں کرسکتا کیونکہ اس کی تنخواہ کا 10 فیصد تو چند گھنٹوں میں چلا جائے گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرح سے یہ بہتر ہوسکتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں لگیں، دراصل فلم بنانے کیلئے بہت زیادہ لاگت آتی ہے میرا یہ خیال ہے شوق ان کو بھی نہیں ٹکٹس مہنگی رکھیں کیونکہ فلمیں چلیں گی تو فائدہ ان کو بھی ہوگا سنیما ملکان بھی یہی چاہتے ہونگے ان کے سینما میں زیادہ رش لگے ۔

کوک اسٹوڈیو کے گانے’پسوڑی‘کے ایک بار پھر چرچے، آخر کیوں؟َ

https://ift.tt/IMA865N

پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 14کے مشہور گانے پسوڑی نے جہاں پاکستان سمیت بھارت میں مقبولیت حاصل کی وہیں پر اب یہ گانا یورپ میں بھی مقبول ہوا اور تاحال سوشل میڈیا پر گانے چرچے جاری ہیں ۔

کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا گانا ‘پسوڑی‘ رواں سیزن کے مقبول ترین گانوں میں سرفہرست تھا۔ اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں پاکستانی گلوکار علی سیھٹی اور شے گل کا گایا ہوا گانا تیسرے نمبر پر ہے۔

اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور اس گانے کی دھوم نہ صرف پڑوسی ملک انڈیا میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سنائی دے رہی ہے تاہم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گانے کے چرچے اس وقت شروع ہوئے جب امریکی جریدے نے اس گانے کے حوالے سے ایک آرٹیکل شائع کیا۔

گزشتہ روز ’دا نیویارکر‘ نے علی سیٹھی کو اپنے نئے آرٹیکل کا عنوان قرار دیتے ہوئے پسوڑی نامی گیت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے، آرٹیکل میں لفظ پسوڑی کا مطلب بھی بیان کیا گیا۔

پنجابی سے واقفیت رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ پسوڑی کا اردو میں درست متبادل شاید ہی دستیاب ہو، تاہم اگر اس لفظ کے مترادفات تلاش کیے جائیں تو وہ الجھن، مشکل اور مصیبت جیسے الفاظ کے ذریعے سامنے آئیں گے، گیت ایسے دو افراد کی نشاندہی کرتا ہے جنہیں ملاقات سے روک دیا گیا ہو۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بظاہر پسوڑی ایسا گیت ہے جو ایک دوسرے سے لامتناہی فاصلے پر ہیں لیکن دونوں کے مابین الگ الگ ممالک یا ستاروں پر ہونے کے باوجود بھی کمال کا مضبوط رشتہ موجود ہے۔

امریکی میگزین ’دا نیویارکر‘ سے بات کرتے ہوئے علی سیٹھی نے بتایا کہ اس گانے کے بول انہوں نے گذشتہ سال میوزک پروڈیوسر زلفی خان کو آڈیو کی صورت میں بھیجے جسے سنتے ہی انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ گانا لوگوں کو بہت پسند آئے گا اس کے بعد زلفی نے انسٹاگرام پر شے گل کو ڈھونڈا اور زلفی نے ہی علی سیٹھی اور شے گل کو کوک اسٹوڈیو میں یہ گانا گانے کی پیش کش کی۔

جرمن گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اس گانے کو گایا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسے پوسٹ کیا۔

مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

واضح رہے کہ پسوڑی پاکستان کی تاریخ میں پہلا گانا ہے جو اتنی کم مدت میں 100ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

سنگاپورمیں متنازع فلم’دی کشمیر فائلز’ پرپابندی عائد

https://ift.tt/zrICAvQ

سنگاپور کی حکومت نے متنازع بھارتی فلم ‘ دی کشمیر فائلز’ پرپابندی عائد کردی۔

فلم کی کہانی مقبوضہ کشمیر میں 1990 کی دہائی میں بسنے والے ہندو پنڈتوں اور دیگر کے گرد گھومتی ہے جو 1989 میں کشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف ابھرنے والی بغاوت کے بعدریاست چھوڑ گئے تھے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں انوپم کھیر، پلوی جوشی، متھن چکرابورتی، امان اقبال، درشن کمارسمیت دیگرشامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ مطابق سنگاپورمیں فلم پرپابندی وہاں بسنے والی مختلف کمیونٹیزکے درمیان ممکنہ مخاصمت کے پیش نظرعائد کی گئی ہے۔

دی کشمیرفائلز 11 مارچ کو ہندوستان بھرکے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اسکرین پرآنے سے پہلے ہی اسے ذرائع ابلاغ میں خاصی توجہ حاصل ہوئی،سوشل میڈیا پر اسے بڑے پیمانے پرمسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش قراردیا گیا۔ فلم کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دائیں بازو کے ہندو قوم پرستوں نے سراہا لیکن ناقدین کا خیال تھا کہ اس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے جو مسلم دشمنی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

فلم کے بنانے والوں پرممتاز بھارتی فلمی نقادوں نے تاریخ اورحقائق کو مسخ کرنے، ہندو قوم پرستی کو ہوا دینے، فرقہ وارانہ ایجنڈے کی خدمت کرنے اوراسلاموفوبیا کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا لیکن وزیراعظم مودی نے اس تنقید کوفلم “بدنام کرنے کی سازش” قراردیاتھا ۔

متنازع فلم پرعائد کی جانے والی پابندی سے متعلق سنگاپور حکومت کا کہنا ہے کہ فلم کے اشتعال انگیز مواد اور مسلمانوں کی یک طرفہ عکاسی کی وجہ سے کلاسیفیکشن نہیں کی جائے گی، ایسی عکاسی مذہبی و ثقافتی تنوع والے معاشرے میں مقیم مختلف کمیونٹیز کے درمیان دشمنی کے جذبات ابھارنے کا باعث بن سکتی ہے۔

سنگا پورکی آبادی تقریباً 55 لاکھ افراد پرمشتمل ہے جن میں بڑی تعداد چینی نسل کے افراد، ملائیشین اور بھارتی باشندوں پرمشتمل ہے اوریہاں مذہبی منافرت کے خلاف سخت قوانین لاگو ہیں۔

باکس آفس پرکامیاب رہنے والی اس فلم کی نمائش کے بعد ہندوستان بھرکے سینما گھروں سے پریشان کن مناظربھی دیکھنےمیں آئے جن میں مسلم مخالف نعرے اورنفرت انگیز تبصرے ہالزاورتھیٹرزکے باہرسڑکوں پرگونجتے دکھائی دیے۔

گزشتہ دہائی میں بالی ووڈ انڈسٹری میں ایسے پراجیکٹس میں اضافہ دیکھا ہے جو اسلامو فوبک کے بیانیہ کو آگے بڑھاتے اور مسلمان شخصیات پرمنفی روشنی ڈالتے ہیں، پدماوت، تنہاجی، اورحال ہی میں اکشے کمار کی سوریاونشی کا شمار ایسی ہی فلموں میں ہوتا ہے جنہوں نے کافی تنازعات کھڑے کیے۔

Saturday, 7 May 2022

گلوکار شہزاد رائے کا نیا بلوچی گانا ریلیز

https://ift.tt/QkfDjrC

گلوکار شہزاد رائے نے عید کے موقع پر پر اپنا نیا بلوچی گانا ریلیز کر دیا۔

شہزاد رائے کا نیا گانا بلوچستان پر مبنی ہے جبکہ گانے میں بلوچی زبان کے الفاظ بھی شامل کئے گئے ہیں گانے کا عنوان ’واجہ‘ہے۔

گانے میں شہزاد رائے کے ہمرا بلوچستان کی مشہور گلوکارہ رئیسہ رئیسانی سمیت لوک گلوکار وسو خان اور نعیم دلپل اور شانی حیدر شامل ہیں۔

اس گانے کو گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فلمایا گیا ہے جبکہ گانے میں مختلف بلوچی ساز کا بھی استعمال کیا گیا جس میں بینجو ، سورز اور دمبورہ بھی شامل ہے ۔

ویڈیو کی شروعات بلوچستان کے ساحل سے ہوتی ہے جہاں ایک شخص مشعل اٹھائے چہرہ سمندر کی جانب کئے کھڑا ہے، گانے میں بلوچ ثقافتی لباس پہنے بچوں کو بلوچی رقص کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اس گیت کے ریلیز کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کئے گئے جس میں تنقید اور تعریف دونوں دیکھنے کو ملی ۔

پاکستانی ہدایتکار اور پروڈیوسرز سینما مالکان پر برس پڑے

https://ift.tt/4w7TeM5

عالمی کرونا کے باعث گذشتہ دو سال کے دوران جہاں ہرشعبہ متاثر ہوا وہیں فلم انڈسٹری کی رونقیں بھی مکمل طورپرماند پڑگئی تھیں لیکن بالآخرعیدالفطرکے موقع پر 4 فلمیں ریلیز کی گئیں لیکن سینما ملکان نے فلم سازوں کو مایوس کردیا، فلم انڈسٹری کی موجودہ صورت حال پر پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ فلمیں بنانے سے پہلے سوچیں گے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور فلم پروڈیوسز ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے فلم انڈسٹری کی موجودہ صورت حال پر اہم پریس کانفرنس آڈیٹوریم آرٹس کونسل کراچی میں کی گئی، جس میں اداکار جاوید شیخ، اداکار و ہدایت کار یاسر نواز، ندا یاسر،عدنان صدیقی، وجاہت روف ،شازیہ وجاہت، ستیش آنند ، امجد رشید اور بدر اکرام نے بریفنگ دی۔

اس موقع اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز نے کہاکہ کرونا سے پہلے شوٹنگ شروع ہوئی، تین چار روز بعد کرونا آگیا، پہلے سوچاکہ تین چار دنوں کا نقصان برداشت کرلیں لیکن پھر سوچا کہ اگر ہم ہی ایسا کریں گے تو ہماری فلم انڈسٹری آگے کیسے بڑھے گے۔


انہوں نے کہاکہ بہت سالوں سے جو لوگ سینما نہیں گئے وہ ہماری فلمیں دیکھنے گئے ہم سینماﺅں کو سپورٹ کررہے ہیں تو آپ بھی ہمیں سپورٹ کریں، ہماری فلمیں اتار کر باہر کی فلم لگادی گئی، اگر آپ ایک ہفتہ بھی نہیں دینا چاہتے تو نہ دیں، لیکن آپ ہماری فلمیں نہ اتاریں۔

ندا یاسر نے کہاکہ ہمارے پیچھے کسی سیٹھ کا ہاتھ نہیں ہے، ہم اپنی کمائی ان فلموں پر خرچ کر رہے ہیں، ہم کسی کے خلاف نہیں ،ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، ہم دو سال بعد فلمیں لے کر آئے ہیں ہماری فلمیں اتار دی گئیں، ہمیں لوگوں کے فون آرہے ہیں، ہمیں کھیلنے کے لیے میدان تو دیا جائے۔

سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان فوری طور پر اس مسئلے پر ایکشن لیں، اگر ہمارے ساتھ ایسا کیا گیا تو ہم آگے فلمیں کیسے بنائیں گے، ہمیں فلموں کے لئے تین چار دنوں کا وقت دیا جائے پہلے یہ گلہ تھا کہ ہماری فلمیں اچھی نہیں ہوتی لیکن اب ہماری فلموں کا معیار اب بلند ہوا ہے وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے کہاکہ ”دم مستم“ بطور ہدایت کار و پروڈیوسر میری پہلی فلم ہے، یہ آسان کام نہیں ہم عمر بھر کی کمائی فلم بنانے میں لگاتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا پیشن ہے، انہوں نے کہاکہ ہم فارن فلمز کے خلاف نہیں ہیں، ہم نے بھی فلمیں بنائی ہیں، جو بہت اچھی فلمیں ہیں، آپ ایک فارن فلم سے ایڈوانس بکنگ لے چکے ہیں، وہ فلم بعد میں بھی لگتی تب بھی اتنا ہی بزنس کرتی، ہم نے صرف ایک ہفتہ مانگا تھا۔

عدنان صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے تحفظات کو محفوظ بنائے انہوں نے مزید کہا کہ میں اگلی دفعہ فلم بناﺅں گا تو پہلے سوچوں گا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین امجد رشید نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستان فلم انڈسٹری کو پرموٹ کرنا ہے، یہ انڈسٹری کے لیے نادر موقع تھا کہ دو سال بعد سینما اٹھ سکے، فارن فلم ہمارے بزنس کو تباہ کر دے گی ہمارا مو قف واضح ہے، ہم نے وفاقی حکومت سے آفیشل طور پر بات کرنے کی کوشش کی مگر کوئی رسپانس نہیں ملا۔

ہمیں اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے،علی ظفر

بدر اکرام نے کہاکہ ہما ری اپیل تھی کہ ویک اینڈ کے تین دن دیے جائیں، ہمیں اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی، ہم کسی فلم کو بین نہیں کرانا چاہتے، ہم نے پانچ فلمیں دیں ہیں جس کا بزنس بہت اچھا رہا، ہماری ساری فلموں کے ہاﺅس فل تھے، کل سے باہر کی فلم لگنے کے بعد ہمارے پچاس فیصد شو ڈراپ ہو گئے، ہمیں صرف چار دن چاہیے تھے جو ہمیں نہیں دیے گئے۔

وجاہت روف نے کہاکہ ہمارے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے آئندہ فلمیں بنانے سے پہلے سوچیں گے، ہم کسی فلم کے خلاف نہیں، ہماری اپیل صرف یہی ہے کہ ہمیں ہمارا ہفتہ مکمل کرنے دیا جاتا، پانچ پاکستانی فلموں کے ساتھ باہر کی فلم لگا کر ہماری حق تلفی کی گئی ہے۔

شازیہ وجاہت نے کہاکہ ہم نے اپنی فلموں کو پروموٹ کیا ہے، فلم بنانے پر بہت محنت کی، میڈیا نے ہماری پرموشن میں بڑا ساتھ دیا، امید ہے کہ میڈیا اس مسئلے پر بھی ہماری آواز بنے گا، فلم انڈسٹری سے صرف ہمارا ہی نہیں سینکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ پاکستان سے باہر کی فلم لگا کر انڈسٹری کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، ہماری حکومت کو پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

کرونا کے باعث عائد کردہ پابندیاں ختم ہوتے ہی پاکستانی شائقین کے لیے ملک بھرکے سینماوں میں 4 فلمیں ریلیز کی گئی ہیں، ان فلموں میں گھبرانا نہیں ہے، چکر، دم مستم اور پردے میں رہنے دو شامل ہیں۔

نیدرلینڈ کی گلوکارہ نے ‘پسوڑی’ گا کر سب کو حیران کر دیا

https://ift.tt/eVvER9C

پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 14کے مشہور گانے پسوڑی نے جہاں پاکستان سمیت بھارت میں مقبولیت حاصل کی وہیں پر اب یہ گانا یورپ میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14کے مشہور ترین اس گانے پر پاکستان کے اکثر اداکاروں نے اپنی ویڈیوز بنا کر انسٹاگرام پر دلچسپ تبصروں کے ساتھ شیئر کیں وہیں پر بھارت کے بھی کئی اداکاروں نے اس گانے کے بارے میں پسندیدگی کا اظہار اس پر ویڈیوز بنا کر کیا۔

اب اس گانے کو شہرت کا ایک اور اعزاز بھی ملا کہ اس گانے کو نیدرلینڈ کی گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اب اس گانے کا نیا ووژن متعارف کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ گانا رواں سال کے آ غاز میں ریلیز ہوا تھا جسے اب تک یوٹیوب پر کروڑوں بار سنا جا چکا ہیں اور ابھی بھی یہ گانا ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہی شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اور ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی نے کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی کی تعریف کی تھی بعدازاں اب ارجن کپور نے بھی پاکستان کے معروف گلوکار علی سیٹھی اور شائے گِل کی جانب سے گائے گئے گانے ’پسوڑی‘ کی تعریف کی ہے۔

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger