اداکارہ امر خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عمران اشرف اپنا سر منڈواتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ امر خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ اظہار کرتے ہیں، جان قربان کرتے ہیں اس پاگل نے بال بھی قربان کردیئے، یہ بھی امتحان تھا اللہ آپ کی محنت قبول فرمائیں۔
دوسری جانب یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار عمران اشرف نے بتایا کہ وہ اپنی فلم دم مستم کے لیے گنجے ہوئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اُن کے دو ڈراموں ’رقصِ بسمل‘ اور ’بدذات‘ کے درمیان غیر معمولی وقفہ آیا ہے۔
عمران اشرف نے پوسٹ پر مداحوں کے لیے مزید لکھا ہے کہ میں آپ کی محبت حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا۔
واضح رہے کہ اس عید پر پاکستانی سینما نے 4 فلمیں ریلیز کی ہیں جن میں ’پردے میں رہنے دو‘، ’گھبرانا نہیں ہے‘، ’دم مستم‘ اور ’چکر‘ شامل ہے۔
0 comments:
Post a Comment