عید کے موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے شوبز ستاروں کیلئے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں فلم انڈسٹری سے جڑی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
شہناز گل کو آج کون نہیں جانتا۔ ‘پنجاب کی کترینہ کیف’ بن کر ‘بگ باس 13’ سے گھر گھر شہرت پانے والی شہناز گل جلد ہی سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
شہناز گل اس عید ملن پارٹی میں سیاہ رنگ کا خوبصورت پٹیالہ سوٹ پہن کر پہنچیں، جیسے ہی شہناز کی ملاقات سلمان سے ہوئی، وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ایک دو بار نہیں بلکہ کئی بار انہیں گلے لگاتی نظر آئیں۔
اس عید ملن پارٹی کے بعد شہناز گل اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
#SalmanKhan #ShehnaazGiII memorable #Eid2022 pic.twitter.com/Pc9RddLddm
— Viral Bhayani (@viralbhayani77) May 3, 2022
ویڈیو میں شہناز گل اور سلمان خان کو باہر نکلتے ہوئے دیکھا جار ہا ہے جبکہ اس موقع پر شہناز ، سلمان خان کو گلے لگاتی ہیں اور الوداع کہتی ہیں۔
شہناز گل بگ باس 13 کے بعد سے ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں۔ شہناز نے شو کے بعد اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ شہناز کو بگ باس میں ناظرین کے ساتھ شو کے میزبان سلمان خان نے بھی پسند کیا۔
اس عید ملن پارٹی میں اداکارہ نیہا دھوپیا، رتیش اور جینیلیا دیش مکھ، دیا مرزا، سنی لیون، سنگیتا بجلانی، ابراہیم علی خان، سشمیتا سین، جیکولین فرنینڈس، ایکتا کپور، ہما قریشی، کرشمہ کپور اور سوناکشی سنہا نے بھی شرکت کی ۔
0 comments:
Post a Comment