Wednesday, 4 May 2022

عید پر مس مارول کاخصوصی آرٹ بنانےوالی پاکستانی آرٹسٹ پُرجوش

https://ift.tt/Tg6jFdH


مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز ’مس مارول‘ کے آرٹ میں اپنے حصہ ڈالنے والی شہزل ملک نے عید کے موقع پر پیغام شیئر کیا ہے۔

پاکستانی آرٹسٹ شہزل ملک نے عید کے موقع اپنے پوسٹ میں لکھا کہ میں امریکی کارٹون اور ان کی مزاح نگاری دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اور اسی سے میں آرٹ بنانا بھی سیکھا ہے ۔

ان کا کہنا تھا جب میں امریکہ میں اپنے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کررہی تھی تب مجھے احساس ہوا کہ میں بالکل مختلف پس منظر سے آئی ہوں اور میرا آرٹ میری زندگی کی عکاسی نہیں کرتا اس لیے میں پاکستان واپس آئی اور ان خواتین پر مبنی آرٹ بنانا شروع کیا جن کا ذکر ہم اپنی کہانیوں میں کرتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ مارول نے مجھ سے عید کے موقع پر ایک پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کا آرٹ بنانے کے لیے کہا، یہ عالمی بیانیےمختلف زندگیوں کو قبول کرنے لگے ہیں اور یہ کہ میرا آرٹ بچوں کی اس نئی نسل کو احساس دلانے میں کردار ادا کر سکتا ہے ۔

انہوں نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اپنے آپ کو مارول کامک میں دیکھنے یا اس کا تصور بھی کیا ہوگا یہ بہت خاص احساس ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر اور السٹریٹر شہزل ملک کے آرٹ ورک کو مارول اسٹوڈیوز کی سیریز مس مارول کے پوسٹرز میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شرمین عبید چنائے نے مس مارویل پاکستان لانے کا اعلان کردیا۔ مارویل اسٹوڈیوز کی اوریجنل سیریز خصوصی طور پر ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

 

 

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger