Wednesday, 4 May 2022

راحت فتح علی خان پرفارمنس کے دوران کیا دیکھتے تھے؟

https://ift.tt/6U4j7dP

گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے سماء کے عید اسپیشل پروگرام سپر اوور میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ پرفارمس کے دوران کسے دیکھا کرتے تھے ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پہلی پرفارمنس یاد ہے لیکن اس میں کتنا معاوضہ ملا یہ یاد کیونکہ ایک بچے کیلئے یہی کافی تھا کہ اس موقع ملا اور وہ بے مول تھا۔

ہمیشہ پرفارمنس کے دوران میری عادت تھی کہ شائقین کے بجائے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو دیکھا کرتا تھا کیونکہ میں انہی سے سیکھتا تھا کہ وہ کیا پرفارم کررہے کس انداز سے کررہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹسٹ پیدا ہوتا ہے 6 یا 9 برس کی عمر میں نظر آجاتا ہے کہ بچہ فنکار ہے یا کسی اور چیز میں مہارت رکھتا ہے اسی طرح موسیقی کی تعلیم بچپن میں ہی حاصل کی جاتی ہے اگر بالغ ہوگئے تو پھر بہت مشکل ہوتی ہے۔

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger