اداکارہ ریما نے سُروں کے بے تاج بادشاہ استاد راحت فتح علی خان نے فرمائش کردی ۔
اداکارہ ریما اور استاد راحت فتح علی خان نے سماء کے عید اسپیشل پروگرام سپر اوور میں بطور مہمان شرکت کی ۔
اس موقع پر اداکارہ ریما نے گلوکار راحت فتح علی خان سے ان کا گایا ہوا مشہور گانا ’ضروری تھا‘ سننے کی فرمائش کردی ۔
اداکارہ ریما کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان کے گائے ہوئے سارے گیت بہت خوبصورت ہیں لیکن میرا پسندیدہ گیت ’ضروری تھا ‘ ہے ۔
گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا‘ 7 سال قبل ریلیز کیا گیا تھا۔
اس گانے کا میوزک پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا تھا جبکہ اسے خلیل الرحمان قمر نے لکھا تھا۔
0 comments:
Post a Comment