Wednesday, 4 May 2022

سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ عید پر کیا ہوا؟

https://ift.tt/pJCQGVB

بالی ووڈ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے گزشتہ روز عید کے دن مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر عید کے دن اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے گھر کی بالکنی میں کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں سلمان خان کے گھر کے باہر ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد بھی دیکھی جاسکتی ہے جوکہ عید کے موقع پر اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئی ہے۔

سلمان خان کے مداحوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان سے محبت کے اظہار کے الفاظ درج تھے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کے مداح عیدالفطر کے موقع پر ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں ان کی گھر ’منت‘ کے باہر پہنچے۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو سیلفیز شیئر کیں، جس کے ساتھ تحریر کیا کہ عید پر آپ لوگوں سے ملنا بہت اچھا لگا، انہوں عید کی مبارک باد بھی دی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان تین سال بعد جبکہ کرونا کے باعث دو سال بعد شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے لیے اپنے گھر کی بالکونی مداحوں کے لیے سامنے آئے۔

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger