Saturday, 30 April 2022

سٹیریو نیشن کے ٹیز چل بسے

https://ift.tt/isfRB3P

نوے کی دہائی کے سُپرہٹ سٹیریونیشن گلوکار ترسام سنگھ سینی عرف ٹیز 54 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ٹیزسٹیریو نیشن کے نام سے مقبول ترسام سنگھ پنجابی برطانوی گلوکار، موسیقار اوراداکار تھے جو پاکستان میں بھی یکساں مقبول تھے اورکنسرٹس میں پرفارم کرنے کے لیے کئی باریہاں آئے۔

ان کے مقبول ترین گیتوں میں پیارہو گیا، نچاں گے ساری رات سوہنیو وے اور گلاں گوریاں سمیت دیگر شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیزحال ہی میں کوما سے صحت یاب ہوئے تھے، غیرمصدقہ رپورٹ کے مطابق انہیں ہرنیا میں تھا اور بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر سرجری کی ضرورت تھی جو وبائی مرض کی وجہ سے تاخیر کا شکارہوگئی اور بعد ازاں گلوکار کوما میں چلے گئے۔

مارچ 2022 میں کوما سے باہرآنے پرگلوکار کی فیملی نے ان کی صحت میں بہتری کا بتاتے ہوئے مشکل وقت میں سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

گلوکار کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرنے والوں میں ریحام خان بھی شامل ہیں۔

سال 1989 میں البم ہٹ دی ڈیک سے مقبولیت حاصل کرنےوالے ٹیز کودیگربھارتی نژاد برطانوی گلوکاروں کےساتھ ایشیائی فیوژن موسیقی کے علمبرداروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا جن کی مقبولیت 90 کی دہائی کے اختتام اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں عروج پر تھی۔

گلوکاری کے علاوہ ترسام سنگھ نے ڈونٹ اسٹاپ ڈریمنگ اور سامبرسالسا نامی فلموں میں بھی کام کیا ، اس کے علاوہ بالی ووڈ کی معروف فلموں تم بن، کوئی مل گیا، ریس اور بٹلہ ہاؤس سمیت دیگر کے لیے گلوکاری بھی کی۔

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger