Saturday, 30 April 2022

عفت عمر نے عمران خان کی گرفتاری کامطالبہ کردیا

https://ift.tt/GHVSaQT

پاکستان تحریک انصاف کے دور میں حکومتی پالیسیوں کی کھل کرمخالفت کرنے والی اداکارہ عفت عمرنے مسجدِ نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعہ پرچیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

دوروز قبل وزیراعظم شہبازشریف 3روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کے وفد میں شامل مسجد نبویﷺ میں داخل ہونے والے مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کیخلاف وہاں موجود مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے حامی پاکستانی زائرین نےنعرے بازی شروع کرتے ہوئے انہیں چوراورغدارکہا۔

ویڈیوزاورتصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تومختلف حلقوں سے بڑی تعداد میں اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اسی حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں عفت عمرنے بھی مسجدِ نبوی ﷺ میں لگائے جانے والے نعروں کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

عفت نے صرف عمران خان کو اس واقعے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اب روکنے کی ضرورت ہے، نفرت کی آگ بھڑکانے پرعمران خان کو گرفتار کیا جائے۔

ایک اور ٹویٹ میں عفت عمرنے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست مدینہ والی بات کے تناظرمیں لکھا کہ ‘ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا تھا، ریاست مدینہ کو پاکستان نہیں’۔

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger