Monday, 31 December 2018

جس ٹیم کا کپتان پرفارم کرتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے: عاقب جاوید

http://bit.ly/2EZk0zW
Aqib Javed

Aqib Javed

لاہور (جیوڈیسک) ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جس ٹیم کا کپتان اچھا کھیلتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم کی طرح ٹف ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف یو اے ای میں اچھا کھیلنے سے کام نہیں چلے گا۔

قومی ٹیم میں کوچ اور کپتان کے درمیان تلخی کے حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس کیسی بھی ہو، کپتان اور کوچ کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے کہا کہ کپتان اور کوچ ایک دوسرے سے لڑیں نہیں بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کا کپتان اچھا کھیلتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی پرفارمنس اچھی ہے تو اسے ہرانا مشکل ہے۔

The post جس ٹیم کا کپتان پرفارم کرتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے: عاقب جاوید appeared first on جیو اردو.

For earn money visit http://bit.ly/2Aa4rBj

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger