Saturday, 3 November 2018

کرکٹر احمد شہزاد کو پابندی کی خلاف ورزی پر سزا میں اضافے کا سامنا

https://ift.tt/2EZQzyp
Ahmed Shehzad

Ahmed Shehzad

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی کے باوجود میچ کھیلنے پر احمد شہزاد کی سزا میں 6 ہفتے کا اضافہ کر دیا۔ احمد شہزاد ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے ان دنوں پابندی کا شکار ہیں۔

پی سی بی کی پابندی کے باوجود کلب میچ کھیلنا احمد شہزاد کو مہنگا پڑ گیا۔ کرکٹ بورڈ نے خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے احمد کی سزا بڑھا دی۔ ان پر 11 نومبر تک پابندی عائد تھی جس میں اب مزید 6 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ رواں سال مئی میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، کرکٹر بلوچستان ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ڈوپ ٹیسٹ میں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی، یہ قوت بخش ادویات میں شمار تو نہیں ہوتی تاہم حشیش تفریحی نشہ میں ضرور آتی ہے۔

پابندی کے باوجود احمد شہزاد باز نہ آئے اور سوئی سدرن گیس کی جانب سے میچز کھیلے جس پر انہیں پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ احمد شہزاد نے شوکاز نوٹس کے جواب میں موقف اختیار کیا کہ وہ کرکٹ سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہتے تھے تاہم پی سی بی نے ان کا جواب ناکافی سمجھتے ہوئے مزید چھ ہفتوں کی پابندی عائد کر دی۔

The post کرکٹر احمد شہزاد کو پابندی کی خلاف ورزی پر سزا میں اضافے کا سامنا appeared first on جیو اردو.

For earn money visit https://ift.tt/2HTDdUJ

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger