Saturday, 7 May 2022

پاکستانی ہدایتکار اور پروڈیوسرز سینما مالکان پر برس پڑے

https://ift.tt/4w7TeM5

عالمی کرونا کے باعث گذشتہ دو سال کے دوران جہاں ہرشعبہ متاثر ہوا وہیں فلم انڈسٹری کی رونقیں بھی مکمل طورپرماند پڑگئی تھیں لیکن بالآخرعیدالفطرکے موقع پر 4 فلمیں ریلیز کی گئیں لیکن سینما ملکان نے فلم سازوں کو مایوس کردیا، فلم انڈسٹری کی موجودہ صورت حال پر پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ فلمیں بنانے سے پہلے سوچیں گے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور فلم پروڈیوسز ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے فلم انڈسٹری کی موجودہ صورت حال پر اہم پریس کانفرنس آڈیٹوریم آرٹس کونسل کراچی میں کی گئی، جس میں اداکار جاوید شیخ، اداکار و ہدایت کار یاسر نواز، ندا یاسر،عدنان صدیقی، وجاہت روف ،شازیہ وجاہت، ستیش آنند ، امجد رشید اور بدر اکرام نے بریفنگ دی۔

اس موقع اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز نے کہاکہ کرونا سے پہلے شوٹنگ شروع ہوئی، تین چار روز بعد کرونا آگیا، پہلے سوچاکہ تین چار دنوں کا نقصان برداشت کرلیں لیکن پھر سوچا کہ اگر ہم ہی ایسا کریں گے تو ہماری فلم انڈسٹری آگے کیسے بڑھے گے۔


انہوں نے کہاکہ بہت سالوں سے جو لوگ سینما نہیں گئے وہ ہماری فلمیں دیکھنے گئے ہم سینماﺅں کو سپورٹ کررہے ہیں تو آپ بھی ہمیں سپورٹ کریں، ہماری فلمیں اتار کر باہر کی فلم لگادی گئی، اگر آپ ایک ہفتہ بھی نہیں دینا چاہتے تو نہ دیں، لیکن آپ ہماری فلمیں نہ اتاریں۔

ندا یاسر نے کہاکہ ہمارے پیچھے کسی سیٹھ کا ہاتھ نہیں ہے، ہم اپنی کمائی ان فلموں پر خرچ کر رہے ہیں، ہم کسی کے خلاف نہیں ،ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، ہم دو سال بعد فلمیں لے کر آئے ہیں ہماری فلمیں اتار دی گئیں، ہمیں لوگوں کے فون آرہے ہیں، ہمیں کھیلنے کے لیے میدان تو دیا جائے۔

سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان فوری طور پر اس مسئلے پر ایکشن لیں، اگر ہمارے ساتھ ایسا کیا گیا تو ہم آگے فلمیں کیسے بنائیں گے، ہمیں فلموں کے لئے تین چار دنوں کا وقت دیا جائے پہلے یہ گلہ تھا کہ ہماری فلمیں اچھی نہیں ہوتی لیکن اب ہماری فلموں کا معیار اب بلند ہوا ہے وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے کہاکہ ”دم مستم“ بطور ہدایت کار و پروڈیوسر میری پہلی فلم ہے، یہ آسان کام نہیں ہم عمر بھر کی کمائی فلم بنانے میں لگاتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا پیشن ہے، انہوں نے کہاکہ ہم فارن فلمز کے خلاف نہیں ہیں، ہم نے بھی فلمیں بنائی ہیں، جو بہت اچھی فلمیں ہیں، آپ ایک فارن فلم سے ایڈوانس بکنگ لے چکے ہیں، وہ فلم بعد میں بھی لگتی تب بھی اتنا ہی بزنس کرتی، ہم نے صرف ایک ہفتہ مانگا تھا۔

عدنان صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے تحفظات کو محفوظ بنائے انہوں نے مزید کہا کہ میں اگلی دفعہ فلم بناﺅں گا تو پہلے سوچوں گا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین امجد رشید نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستان فلم انڈسٹری کو پرموٹ کرنا ہے، یہ انڈسٹری کے لیے نادر موقع تھا کہ دو سال بعد سینما اٹھ سکے، فارن فلم ہمارے بزنس کو تباہ کر دے گی ہمارا مو قف واضح ہے، ہم نے وفاقی حکومت سے آفیشل طور پر بات کرنے کی کوشش کی مگر کوئی رسپانس نہیں ملا۔

ہمیں اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے،علی ظفر

بدر اکرام نے کہاکہ ہما ری اپیل تھی کہ ویک اینڈ کے تین دن دیے جائیں، ہمیں اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی، ہم کسی فلم کو بین نہیں کرانا چاہتے، ہم نے پانچ فلمیں دیں ہیں جس کا بزنس بہت اچھا رہا، ہماری ساری فلموں کے ہاﺅس فل تھے، کل سے باہر کی فلم لگنے کے بعد ہمارے پچاس فیصد شو ڈراپ ہو گئے، ہمیں صرف چار دن چاہیے تھے جو ہمیں نہیں دیے گئے۔

وجاہت روف نے کہاکہ ہمارے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے آئندہ فلمیں بنانے سے پہلے سوچیں گے، ہم کسی فلم کے خلاف نہیں، ہماری اپیل صرف یہی ہے کہ ہمیں ہمارا ہفتہ مکمل کرنے دیا جاتا، پانچ پاکستانی فلموں کے ساتھ باہر کی فلم لگا کر ہماری حق تلفی کی گئی ہے۔

شازیہ وجاہت نے کہاکہ ہم نے اپنی فلموں کو پروموٹ کیا ہے، فلم بنانے پر بہت محنت کی، میڈیا نے ہماری پرموشن میں بڑا ساتھ دیا، امید ہے کہ میڈیا اس مسئلے پر بھی ہماری آواز بنے گا، فلم انڈسٹری سے صرف ہمارا ہی نہیں سینکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ پاکستان سے باہر کی فلم لگا کر انڈسٹری کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، ہماری حکومت کو پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

کرونا کے باعث عائد کردہ پابندیاں ختم ہوتے ہی پاکستانی شائقین کے لیے ملک بھرکے سینماوں میں 4 فلمیں ریلیز کی گئی ہیں، ان فلموں میں گھبرانا نہیں ہے، چکر، دم مستم اور پردے میں رہنے دو شامل ہیں۔

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger