Tuesday, 8 May 2018

پاکستان نے چار روزہ میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

https://ift.tt/2rsje4Z
Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) نارتھمپٹن شائر میں جاری دوسرے پریکٹس میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے دو سو چالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی اور ٹوٹل کو تین سو ایک رنز تک پہنچا کر پاکستان کی ٹیم کو ایک سو تینتیس رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 55 اور امام الحق 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل نارتھمپٹن شائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور محمد عباس نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نارتھمپٹن شائر نے اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اسد شفیق کے ناقابل شکست 186 رنز کی بدولت 428 رنز بنائے تھے۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھی شاداب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ شاداب خان نے میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

The post پاکستان نے چار روزہ میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی appeared first on جیو اردو.

For earn money visit https://ift.tt/2HTDdUJ

Written by

We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

0 comments:

Post a Comment

© 2013 Online News Updates. All rights resevered. Powered By Blogger