گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
عالمی کرونا کے باعث گذشتہ دو سال کے دوران جہاں ہرشعبہ متاثر ہوا وہیں فلم انڈسٹری کی رونقیں بھی مکمل طورپرماند پڑگئیں لیکن بالآخرعیدالفطرکے موقع پرشائقین اپنی پسندیدہ فلموں سے محظوظ ہوسکیں گے۔
کرونا کے باعث عائد کردہ پابندیاں ختم ہوتے ہی پاکستانی شائقین کے لیے ملک بھرکے سینماوں میں 4 فلمیں ریلیز کی گئی ہیں اور مزید متوقع ہیں۔
ان فلموں میں گھبرانا نہیں ہے، چکر، دم مستم اور پردے میں رہنے دو شامل ہیں
علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میری نیک تمنائیں اور مبارکباد ان تمام اداکاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور عملے کے لیے ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے کافی انتظار اور مشکلات کے بعد اس عید پر اپنی فلمیں بنانے اور ریلیز کرنے میں کامیاب ہوئے۔
My best wishes and congrats to all the actors, directors, producers, distributors and the crews who were able to make and release their movies this Eid after a much awaited Covid break and difficulties. We should all go and watch these movies and support our local cinema. pic.twitter.com/1e2oVrztN2
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 5, 2022
اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو جا کر یہ فلمیں دیکھنا چاہیے اور اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
0 comments:
Post a Comment